اگرچہ اے ڈی ای اور بی۔ایڈ (آنرز) کے پروگرموں کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے باضابطہ طور پر قبول کرلیا ہے اور ان کو اساتذہ کی تربیت کے تمام اداروں میں متعارف کروایا جا رہا ہے ، تاہم اساتذہ کی بھرتی کی صوبائی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے جس سے ان نئی ڈگریوں کو تسلیم کرنے کی عکاسی ہو ۔ اے ڈی ای/بی ۔ ایڈ (آنرز) کے پروگراموں سے گریجوئشن کرنے والوں کی کامیاب تعیناتیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ نئی بھرتیوں کے طریقہ کار اور سروس رُولز میں ترامیم کی جائیں۔ تربیت یافتہ اساتذہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے پی آرپی سروس رُولز اور اسٹرکچرز پر نظرِ ثانی، تعمیل اور ترمیم کے لیے صوبوں/علاقوں کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کررہی ہے۔ پی آر پی وکلاء ، ڈاکٹروں اور اکاؤنٹنٹس کی طرز پر سندیافتہ پیشہ ور اساتذہ کے انتخاب کے لیے ان کو لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے بھی مل کر کام کر ہی ہے۔ لائسنس کی ہر سطح کے لیے ضروری شرائط کی وضاحت کی جائے گی اور/ یا ان کو 2018 کی ڈگری کے لیے ضروری شرائط جیسا کہ پڑھنے کے کورس کا تعارف اور وہ مالی اور جغرافیائی چیلنجز جن کا کئی اساتذہ نے اپنی رسمی تعلیم مکمل کرنے کے دوران سامنا کیا کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا، ۔