پی آر پی میں شرکت کرنے والے اساتذہ ملازمت کے دوران پیشہ ورانہ بہتری کے لیے پاکستان کا پہلاجامع پیکج حاصل کرتے ہیں جس میں پڑھنے کی تدریس پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے۔اساتذہ مختلف اقسام کی تربیت حاصل کرتے ہیں جس میں بالمشافہ تربیت ، ٹیچر انکوائری گروپ (ٹی آئی جی) میں شرکت کرنا اور کوچنگ شامل ہیں۔ ہر صوبہ میں پی آر پی حکومت کی اسٹیرنگ کمیٹی اور ایپکس اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دورانِ ملازمت اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کا مجوزہ طریقہ کار صوبائی حکومت کے ماڈل/حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ کہ صوبائی معاونت کے نظام کے تحت تعلیمی شعبہ کی جانب سے کسی مخصوص کردار کے لیے منتخب کردہ افراد کی اس میں فعال شمولیت ہے۔ اس طرح پی آر پی جماعت اوّل اور دوم پڑھناکی سطح پر پڑھنے کی تدریس کے لیے پائیدار اور ہم آہنگ ماڈل تشکیل دے رہا ہے جہاں تمام اجزا - اساتذہ کی پیشہ ورانہ مدد، تربیت ، سیکھنے/سکھانے کا مواد، کوچنگ اور نگرانی - مل کر مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (سی پی ڈی) کے جامع پیکج کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ پی آرپی کی پالیسی کے پروگرام ایسی پالیسیاں اور نظام وضع کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جس سے اساتذہ کی پی آرپی اور دیگر سی پی ڈی کے پروگراموں میں شرکت کی حوصلہ افزائی ہو۔