پاکستان میں معیاری پڑھنے کے مواد تک رسائی زیادہ تر شہری علاقوں اور نسبتاً زیادہ امیر طبقوں تک ہی محدود ہے۔ اسکول اور حتیٰ کہ والدین بھی اپنے بچوں کو اب اس بات پر آمادہ نہیں کرتے کے وہ درسی کتب کے علاوہ دیگر مواد بھی پڑھیں۔ اس کے علاوہ دیگر عوامل مثلاً کم شرح خواندگی، معیاری کتب کی زیادہ قیمتیں اور کمزور معاشی صورتحال نے بھی پڑھنے کے کلچر کو پنپنے نہیں دیا ہے۔ اس طرح کی رکاوٹوں کی موجودگی میں موبائل بس لائبرری پروگرام منتخب مقامات پر ابتدائی درجوں کےطلبا کے لیے گوناگوں، معیاری اور پرکشش مواد لانے کے چیلنج کو حل کرنے میں مدد کرسکتاہے۔
یہ موبائل لائبریریاں پڑھنے والوں کو یہ مواقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ مختلف ثقافتوں، لوگوں اور مقامات کے بارے میں سیکھ پائیں۔ موبائل لائبریریاں ایک اہم ذریعہ ہے جو پاکستانی بچوں کو گوناگوں معلومات سے بااختیار بنا سکتا ہے۔
موبائل بس لائبریریاں ایک لائبریری کی خدمات تک رسائی کے بنیادی مسئلہ کو حل کرتی ہیں جس کا خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک موبائل بس لائبریری کے ذریعے معیاری پڑھنےکے مواد تک آسانی سے پہنچنے کی یقین دہانی ہوسکتی ہے جوکہ نتیجتاً پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔