پڑھنے میں اضافی معاونت کے پراجیکٹس کے لیے گرانٹس
پڑھنے میں اضافی معاونت کے پراجیکٹس (Complementary Reading Project) کےلیے گرانٹس پاکستانی سول سوسائٹی کی تنظیموں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ تمام متعلقہ شراکتداروں یعنی بچوں، والدین ، اساتذہ ، اسکول انتظامیہ، متعلقہ تعلیمی شعبوں اور کمیونٹی کے نمائندوں کو موّثر طورپر اپنے ساتھ ملا کر بچوں میں پڑھنے کی مہارتوں اور عادت کو بہتربنانے کے لیے نئے، مفید اور قابلِ عمل منصوبے ترتیب دیں۔