پڑھنے کے لیے کمیونٹی کی بنیاد پر معاونت
ایک مشہور افریقی محاورہ کہ ''ایک بچے کو پالنے کے لیے پورا گاؤں ہوتا ہے'' پڑھنے کے لیے کمیونٹی کی بنیاد پر معاونت کی اہمیت کی بہتر وضاحت کرتا ہے۔اس مہم کا مقصد عمومی طور پر کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملا کر اور خاص طور پر والدین کو اپنے ساتھ شامل کرکے 'طلبا کی تثلیث(بچے-اساتذہ-والدین) کی معاونت ' پر کام کرنا ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے پی آر پی نے معاونت کے ڈاھانچے میں پانچ اہم موضوعات کی نشاندہی کی ہے (i) والدین کو شامل کرنے کی ترغیب کے لیے پڑھنے کی تقاریب (ii) خصوصی ضروریات والے بچے (iii) ٹیوٹرنگ (iv) سمر/ ونٹر کیمپس؛ اور (v) جنس۔