مستقبل کی تدریسی افرادی قوت میں پڑھنے کی تدریسی مہارتیں پیدا کرنے کے لیے پی آر پی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور منتخب کردہ اساتذہ کے تربیتی اداروں (Teacher Training Institutes) کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ متوقع اساتذہ میں پڑھنے کی تدریس اور جائزےکی تربیت کو موثر بنایا جا سکے:۔
ڈگری پروگرام کے لیے فیکلٹی ارکان کی عملی اور تدریسی پیشہ ورانہ بہتری: پی آر پی اپنے تمام شراکت دار تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ارکان کی تربیت کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اے ڈی ای اور بی۔ ایڈ (آنرز) کے نصاب کی ضروریات سے آگاہ ہوں اور اس کی موّثر تدریس کے لیے پورے طور پر تیار ہوں۔
اے ڈی ای اور بی۔ایڈ (آنرز) کے پروگراموں میں متعارف کروانے کے لیے پڑھنے کے نصاب کی تیاری میں مدد دینا: پی آرپی کے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ ہے کہ پڑھنے کے نصاب کو اے ڈی ای / بی۔ایڈ (آنرز) کے موجودہ نصاب میں شامل کیا جائے۔ پی آر پی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اس پر متفق ہوگئے ہیں کہ اے ڈی ای اور بی ۔ ایڈ کے موجودہ پانچ نصابوں میں پڑھنے کے جز کو شامل کیا جائے۔اس کے علاوہ ایچ ای سی نے سفارش کی ہے کہ پڑھنے کی سپیشلائزیشن کا ایک کورس ترتیب دیا جائے جس کو بی۔ایڈ (آنرز) پروگرام کے سال سوم اور چہارم میں شامل کیا جائے۔
اساتذہ کی تربیت کرنے والے منتخب اداروں میں فیکلٹی ارکان کی پڑھنے کی تدریس میں پیشہ ورانہ بہتری، خصوصاْ طلبا کو پی آرپی کی جانب سے تیار کردہ تعلّمی و تدریسی مواد کے استعمال کی و تربیت: پڑھنے پر فوکس کے ساتھ پی آر پی کے تیار کردہ تعلّمی و تدریسی مواد کے استعمال پر فیکلٹی ارکان کو تربیت دی جائے گی۔ ڈگری پروگراموں میں داخل اساتذہ عملی کورس کے ساتھ انضمام کے ذریعے پڑھنے کی مہارتیں سکھانے کا عملی تجربہ حاصل کریں گے ، جو ان دو ڈگریوں کا ایک اہم جز اور ایک امتیازی خصوصیت ہے۔