امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID) کی جانب سے اسکالرشپ پروگرام کو پہلے سے موجود ٹیچر ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت تشکیل دیا گیا تھا اور وہ صوبائی/علاقائی تعلیمی محکموں، یونیورسٹیوں اور ابتدائی تعلیمی کالجوں کے ساتھ قریبی شراکتداری کے ساتھ جاری رہا۔ پی آرپی 3,649 اسکالرشپس حاصل کرنے والوں کو ان کی ڈگریاں مکمل کرنے کے لیے ادائگیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔پی آرپی کے تحت اسکالرشپس میرٹ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں جن میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی شامل رکھا گیا ہے اور انہیں جغرافیائی طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔ پی آر پی اسکالرشپس حاصل کرنے والوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ طلبا اپنی ڈگریاں مکمل کریں اور پاکستان کی تعلیمی افرادی قوت میں ملازمتیں حاصل کریں۔ اسکالرشپس حاصل کرنے والے تمام افراد کے ڈیٹا کی مسلسل تصدیق کی جاتی ہے، اسے جمع کیا جاتا ہے اور ایک محفوظ ڈیٹا بیس میں داخل کیا جاتا ہے تاکہ اسکالرشپ کی ادائیگی، تکمیل اور اسکالرشپس حاصل کرنے والوں کی صورتحال پر موثّر نظر رکھی جا سکے۔