پی آرپی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹیوں اور مشاورتی کمیٹیوں کو معاونت فراہم کر رہا ہےتا کہ وہ صوبائی سطح پر پڑھنے میں بہتری کے لیے حکمتِ عملی (Reading Improvement Strategies) تشکیل دیں اور ان کا اطلاق کریں جو ہر صوبے کے پڑھنے میں بہتری لانے کے اپنے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے مجموعی ڈھانچے یا'روڈ میپ' کا کام کریں گی۔ پڑھنےمیں بہتری کی حکمتِ عملی (RIS) صوبوں، ضلعوں اور اسکولوں کی صلاحیتوں کو موثر بنائیں گی تا کہ وہ پڑھنے میں معاونت، پڑھنے کے نصاب ، امتحانات اوران کے معیار پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے اہم شعبوں میں پڑھنے کے کامیاب پروگرام ترتیب دیں ، ان کو عملی جامہ پہنائیں اور ان کی نگرانی کریں۔ یہ تینوں عوامل ایک دوسرے کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ پڑھنے کے بہتر نتائج کی معاونت کے لیے انتہائی ضروری ہیں:
پڑھنےکے جائزے سے حاصل شدہ ڈیٹا، کلاس روم میں مشاہدے اورمختلف سطح کے پیشہ ورانہ ماہرین کے ساتھ کیے گئے ورکنگ سیشنز کو بیک وقت مد نظر رکھتے ہوئے پڑھنے سے متعلق ہر زبان (اردو، سندھی اور پشتو) کے لیے تدریسی معیار اور بینچ مارکس متعین کرنا ضروری ہے۔
اس کے بعد معیار اور بینچ مارکس نصاب کے جائزے اور اس کے مطابق درسی کتب درسی کتب کی تیاری، اساتذہ کی رہنماکتب کی تیاری، اساتذہ کی پیشہ ورانہ بہتری اور پڑھنے اور پڑھانے کے ضمنی / اضافی مواد کی تیاری میں بہتری کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔