اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بچے پڑھنے کی بنیادی مہارتوں کی عملی مشق کریں ، جوکچھ وہ پڑھ رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اپنی روانی میں بہتری لائیں پڑھنے اور تدریس کا مواد خاص طور پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔تاہم پاکستان کے اکثر کلاس رومز اس طرح کے تعلیمی مواد سے آراستہ نہیں ہیں جو پڑھنے کو فروغ دیں --- صرف درسی کُتب پڑھنے کی مہارتیں نہیں سکھاتیں اور یہاں پر منظم پڑھنے کے پروگرام کی تکمیل کے لیے پڑھنے کا کوئی ضمنی موادبھی دستیاب نہیں ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پی آر پی طلبہ کے لیے مواد تیار کر رہا ہے ، خصوصاً ایسا مواد جس کا مقصد پڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہو۔ پی آر پی کی جانب سے تیار کردہ تمام مواد پڑھنا سیکھنے کے لیے پراجیکٹ کی مجموعی حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنا نا ہے کہ تعلّمی و تدریسی مواد ، اساتذہ کی صلاحیتوں میں بہتری، اور اساتذہ کی مدد کا نظام مل کر طلبا کی پڑھنے کی صلاحیتوں میں بہتری لائیں۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیکھنے اور سکھانے کے مواد خاص طور پر اس طرح ترتیب دیے جائیں کہ وہ پڑھنے کی مہارتوں کے لیے مشق فراہم کریں، حاضر سروس اساتذہ کی تربیت کے ماڈیولز سے مطابقت رکھیں اور پاکستانی اساتذہ اور طلبا کو پیشِ نظر رکھتے ہوں۔ اس مقصد کے لیے ہر صوبہ میں موادکے جائزہ کی کمیٹیاں (Material Review Committees) تشکیل دی گئی ہیں جن میں ایپکس اداروں، نصاب کے بیوروز اور ٹیکسٹ بک بورڈز کے نمائندے شامل ہیں ۔ حالانکہ زیادہ تر زور اردو مواد کی تیاری پر ہے ، تاہم پی آرپی اس کے ساتھ مادری زبانوں کی ترویج کے لے سندھی اور پشتو میں بھی مواد تیار کر رہا ہے۔
پی آرپی کی جانب سے تیار کردہ تمام مواد آئی آر سی کے ہیلنگ کلاس روم والے طریقہ کار کا مظاہرہ کرتا ہے جس میں نصابی تعلیم، صنفی مساوات، سماجی اور جذباتی بہبود اور حادثات کی برداشت اور بحالی کی صلاحیتوں پر زور دیا جاتا ہے۔