تعارف
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID) کی مالی معاونت سے چلنے والے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ (پی آرپی) کا نفاذ .انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) اور اس کے شراکت داروں (کریئٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل، ورلڈ لرنگ اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ ) کے ذریعے سے کیا گیا ہےجو پاکستان بھر میں جماعت اوّل اور دوم کے بچوں میں پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی اور علاقائی تعلیمی محکموں کی مدد کر رہا ہے ۔ پراجیکٹپراجیکٹ اس ہد ف کو درج ذیل تین الگ الگ لیکن مربوط ذرائع سے حاصل کرے گا جو ابتدائی تعلیم کےبہتر معیار، پڑھنے کے لیے کمرہ جماعت میں بہتر ماحول ، بہتر پالیسیاں ،پڑھنے کے بہتر نظام، اور پاکستان میں کمیونٹی کی بنیاد پر پڑھنےکے فروغ میں درکار مدد کے حصول کے لیے باہم مل کر کام کریں گے ۔
پراجیکٹ ملازمت سے پہلے اساتذہ کی تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد کرکے، حاضر سروس اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کا ماڈل فراہم کر کے اور پرائمری اسکول کے اساتذہ کے لیے اضافی رہنمائی کے مواد کو بڑے پیمانے پر دستیاب کرواکے ، پڑھنے کی تدریس اورجائزے کے معیار میں بہتری لا رہا ہے۔ پراجیکٹ کی حکمتِ عملی حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمام صوبوں اور علاقوں میں ان مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں معاونت کی فراہمی پر انحصار کرتی ہے۔ ۔پاکستان میں پڑھنے کی تدریسی رہنمائی کے معیار میں پائیدار بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ، پراجیکٹ صوبائی اور ضلعی حکومتی اداروں کی قابلیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوزکر رہا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور اساتذہ کی تعلیم کے اعلیٰ اداروں کے ساتھ قریبی طور پر کام کر تے ہوئے ، پراجیکٹ نے دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (اے ڈی ای) اور چار سالہ بیچلرز ڈگری ان ایجوکیشن (بی۔ ایڈ) آنرز پروگرام کے لیے پڑھنے کا نصاب تیار کیا ہے اور یہ پاکستان بھر میں موجود اساتذہ کی تربیت کے لیے قائم 111 اداروں میں ان پروگراموں کی معاونت کررہا ہے۔ان پروگراموں میں داخلے کے لیے قابلیت رکھنے والے طلبا کو راغب اور ان کی مدد کرنے کے لیے پراجیکٹ میرٹ کی بنیاد پر 3, 649 امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID) کی اسکالرشپس بھی دے رہا ہے۔
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(USAID) کی مالی معاونت سے چلنے والا پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ ان پالیسیوں کو اپنانے اور ان کے نفاذ پر زور دے رہا ہے جو معیاری تدریس کو فروغ دیتی ہیں اوراس طرح مستقل پالیسی میں تبدیلی کے ذریعے وقت گزرنے کے ساتھ اپنے پروگراموں کی پائداری کو یقینی بنایئں گی۔
اس پراجیکٹ کے توسط سے 23,800 سرکاری اسکولوں میں موجود 23,800 اساتذہ کی پڑھنے کی تدریس اورجائزے کا عمل بہترہوجائے گا۔ پراجیکٹ کے اختتام تک ہم توقع کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کے تمام صوبوں /علاقوں (سوائے پنجاب) جماعت اوّل اور دوم کے کم از کم 1,300,000 طلبا تک پہنچ پائیں گے۔
پراجیکٹ کے اہداف
پڑھنے کے لیے کلاس روم میں سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانا
پڑھنے کے لیے پالیسیوں اور نظام کو بہتر بنانا
پڑھنے کے لیے کمیونٹی کی بنیاد پر مدد
متوقع نتائج
جماعت اوّل اور دوم کے 1.3 ملین طلبا پڑھنے کی بہتر تدریسی سرگرمیوں سے مستفید ہوں گے۔
پڑھنے کی بہتر پالیسیاں اور پڑھنے کا بہتر نظام ۔
23,800 اساتذہ پڑھناکی پڑھنے کی تدریس اور جائزے کی مہارتیں بہتر ہو جائیں گی۔
اساتذہ کی تربیت کے111 ادارے (کالج اور یونیورسٹیاں) اے ڈی ای اور بی۔ ایڈ (آنرز) کے ڈگری پروگرام مہیا کر رہے ہوں گے۔
اے ڈی ای اور بی۔ ایڈ (آنرز) کے پروگراموں میں پڑھنے کے نصاب کی تیاری ۔
اے ڈی ای اور بی ۔ایڈ (آنرز) کے 3,649 طلبا کے لیے اسکالرشپس۔
اسکول کے بچوں کو 1.7 ملین ورک بُکس کی فراہمی ۔
23,800 کلاس روم کی بنیاد پر کارنرلائبریریوں کا قیام اور بہتری ۔
23,800 اساتذہ کو ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کی فراہمی۔
300 کمیونٹیز تک رسائی کے لیے موبائل بس لائبریریوں کا قیام۔