اجازت نامہ یا ایکریڈیشن جانچ کا ایک عمل ہے کہ جو پہلے سے متعین شدہ معیاروں کو استعمال کرتے ہوئے اداروں اور پروگراموں کے معیار کا تعین کرتا ہے۔ پاکستان میں ٹیچر ایجوکیشن پروگرامز کی تصدیق نیشنل ایکریڈیشن کاؤنسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این اے سی ٹی ای) کی جانب سے کی جاتی ہے جو ایک معتبر ادارہ ہے ، تاہم اس کے پاس اپنا کام کرنے کے لیے عملہ ناکافی ہے۔ اس نے ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ٹی ٹی آئی) کے اجازت نامہ یا ایکریڈیشن کے لیے 8 معیاروں کے سیٹ کے ٹولز ترتیب دیئے ہیں مثال کے طور پران میں سہولیات، کارکردگی، مضامین کے لحاظ سے عملہ اور کورس میں موجود مواد کو دیکھا جاتاہے۔ یہ تمام ٹولز اپنی فطرت میں بہت زیادہ تکنیکی ہیں ، اس لیے پی آرپی این اے سی ٹی ای کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ورکشاپس کا انعقاد کرے گی تاکہ ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوشنس ایکریڈیشن کے لیے اپنی درخواست کا پیکج تیار کرپائیں۔ ایکریڈیشن کا یہ عمل ہر ادارے کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنے تعلیمی اور طبعی سہولیات کو این اے سی ٹی ای کی جانب سے فراہم کردہ درجات کے مطابق بہتر بنائیں۔